Advertisement

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ چار کلومیٹر تک کا علاقہ بند کر دیا

اسرائیلی فوج نے علاقے میں جی پی ایس سروسز بھی معطل کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 16th 2023, 12:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ چار کلومیٹر تک کا علاقہ بند کر دیا

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ چار کلومیٹر تک کا علاقہ بند کر تے ہوئے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق "علاقے میں داخلے پر مکمل پابندی ہے جبکہ نواحی علاقے کے رہائشی محتاط رہیں۔

اس کے علاوہ لبنان کی سرحد کے ساتھ آباد اسرائیلی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تا اطلاع ثانی بم شیلٹرز کے قریب رہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ علاقے میں جی پی ایس سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں

Advertisement
Advertisement