جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر گمشدگی کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ جیل ٹرائل سیکیورٹی کے پیش نظرچیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے ، بظاہرمعاملے پر کوئی بد نیتی نظرنہیں آتی۔
عدالتی فیصلے کے سامنے آنے والے نکات کے مطابق سائفر کیس کی جیل سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف نا مل سکا ، عدالت نے ان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس میں جیل ٹرائل سیکیورٹی کے پیش نظرچیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے ،بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آتی۔چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سکیورٹی کے حوالے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں
واضح رہے کہ عمران خان نے کیس کی سماعت جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کررکھی تھی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوسری جانب سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی عمران خان پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 18 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل



