روس روٹیشن اصول کے تحت آئندہ سال برکس کی چیئرمین شپ سنبھالے گا


بیجنگ: چین نے روس کے لئے برکس کی سربراہی کی حمایت کر دی۔ یہ بات چینی وزیر خارجہ نے پیر کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔
روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین 2024 میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ پر مشتمل ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل گروپ برکس کے سربراہ کے طور پر روس کی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے۔
گزشتہ اگست میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے بعد 6 نئے اراکین نے برکس میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ ارجنٹائن، مصر، ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ایتھوپیا 2024 میں اس گروپ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ روس روٹیشن اصول کے تحت آئندہ سال برکس کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور چین دونوں ممالک کو برکس میں نئے ممالک کی شمولیت کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ یہ گروپ زمین کے جنوبی نصف کرے کے ممالک کے درمیان تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن سکے۔
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل



