فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر 9 مئی کا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا
فرخ حبیب کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان


لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں اور انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے عون چوہدری کی موجودگی میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سانحہ 9 مئی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان کے ساتھ پرانا تعلق ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد ہم لوگ اپنے گھروں سے دور تھے اور قانون کا سامنا نہیں کر رہے تھے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کہ عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد ہمیں اور پارٹی کارکنوں کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو پرامن مزاحمت کے بجائے پُر تشدد مزاحمت کی راہ پر ڈال دیا گیا حالانکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد جمہوری طریقے سے جدوجہد کرنی چاہیئے تھی۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 16 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 16 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 18 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 12 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 12 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل



