شہداء میں 724 بچے اور 458 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں


فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 700 سے تجاوز کرگئییں، شہداء میں 724 بچے اور 458 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
غزہ سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی بڑی تعداد رفح کراسنگ پر موجود ہے، ہزاروں افراد مصر جانے کےلئے بارڈر کھلنے کےمنتظر ہیں۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ بارڈر نہ کھلنے کی وجہ اسرائیل ہے۔مصر بارڈر کو کھولنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک اسرائیل کی جانب سے ابھی تک آمادگی ظاہر نہیں کی گئی۔
اسرائیل کے حملوں میں اب تک 10 ہزار 859 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار بچے اور 1400 خواتین زخمی ہوئیں۔ مغربی کنارہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 56 ہوگئی جبکہ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 بچے اور خواتین شامل ہیں۔
مغربی کنارے میں 1200 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ ادھر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1400 ہوگئی جبکہ 3 ہزار 500 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری بمباری کے سبب تاحال غزہ سے تین لاکھ فلسطینی باشندے بے گھر ہوکر کیمپوں میں پناہ گزیں ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد بڑھتی جاری ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی افواج مشتعل ہوکر وحشیانہ اقدامات پر اتر آئی ہے اور اس نے ہفتے سے غزہ پر بمباری شروع کی ہوئی ہے جس میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اسرائیلی افواج بلاتخصیص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔
اسرائیل افواج نے بزدلانہ اور انسانیت سے عاری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے بجلی، پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جس کے سبب غزہ میں کسی بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے ہمارے یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی رہائی تک غزہ کی خوراک، ایندھن اور بجلی کی سپلائی لائن بحال نہیں ہوگی۔اقوام متحدہ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی، بجلی، پانی اور خوراک کی ترسیل بند کرنے کے عمل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہریوں کی بقا کو خطرہ ہے۔
دنیا بھر کے ممالک نے اسرائیل کے غزہ کا محاصرہ کرنے اور بمباری کی شدید مذمت کی ہے اور فوری طور پر حماس اور اسرائیل سے جنگ بندی سمیت اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے اسرائیل اور حماس سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے دونوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے غزہ میں کامیابی کے بعد یہ جنگ مغربی کنارے اور یروشلم تک جائے گی اور اپنی سرزمین سے قابضین کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ اور مغربی علاقوں میں بربریت کا سلسلہ جاری رکھا تو اسرائیلی مغویوں کو ایک ایک کر کے قتل کریں گے جن کی باقاعدہ فوٹیج بھی جاری کی جائے گی۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 5 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 8 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 11 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 8 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 5 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 5 hours ago



