Advertisement
پاکستان

ریلوے ٹکٹ یا موت کا پروانہ

محکمہ ریلوے کے انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالی کے باعث 2013 سے 2023 تک 284 ٹرین حادثات میں 672 افراد جاں بحق ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 17th 2023, 1:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریلوے ٹکٹ یا موت کا پروانہ

 

 

(سونیا خانزادہ)

محکمہ ریلوے کے انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالی کے باعث 2013 سے 2023 تک 284 ٹرین حادثات کے نتیجے میں 672 افراد جاں بحق جبکہ 355 افراد شدید زخمی ہوئے۔

اکثر ہم حادثہ سنتے ہیں کچھ وقت کے بعد بھول جاتے ہیں لیکن جن کے ساتھ یہ حادثہ ہوتا ہے ان کے لئے زندگی کے وہ بھیانک یاد بن کر عمر بھر ساتھ رہتے ہیں، جاوید احمد کی فیملی بھی ایسے ہی سانحے سے گزری جب  وہ اور ان کا خاندان اپنے عزیز کی عیادت کے لئے 6 اگست کو ٹنڈو آدم سے نوابشاہ جانے کے لیے ٹرین میں بیٹھے، لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ یہ سفر ان کا آخری سفر ہوگا۔

جون 2021 میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم ہوا، ایک ریسکیو آپریشن بھی مکمل ہو گیا۔ ٹریک بھی کھل گئےاور زندگی معمول پر رواں دواں ہے بس کچھ نہیں چلا تو وہ ان زخمیوں کی گاڑی کا پہیہ تھاجو حادثہ کی نزر ہوئے تھے دو سال قبل ٹرین حادثے میں کائنات کے والد، والدہ اور بڑے بھائی سمیت پانچ رشتے دار ہلاک اور ان سمیت چار زخمی ہوئے تھے۔

سندھ میں ضلع نوابشاہ کے شہر سانگھڑ میں سرہاڑی ریلوے اسٹیشن سے کچھ آگے ایک چھوٹے پُل کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ  پیش آیا، کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں ۔ نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں جاوید احمد کا خاندان بھی شامل تھا۔ 

انٹرنیشنل میڈیا کی سروےرپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں ٹرین حادثات میں پاکستان ریلویز دنیا کے دس ممالک مین شامل ہے جبکہ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان میں حادثات کی شرح میں صوبائی لحاظ سے صوبہ سندھ سر فہرست ہے۔ پاکستان ریلوے سالانہ ریکارڈ بک کے مطابق 1953 میں جھمپیر کے قریب ٹرین حادثے میں 200 افراد جاں بحق ہوئے، 1954 میں جنگ شاہی کے قریب ٹرین حادثے میں 60 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، اکتوبر 1969 کو لیاقت پور کے قریب ٹرین حادثے کا شکار ہوئی،جس میں 80 افراد جان سے گئے۔ 22اکتوبر 1987کو مورو کے قریب ٹرین اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں28 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے۔

اسی طرح ریکارڈ کے مطابق 1990میں پنوعاقل چھاؤنی کے قریب سانگی گاؤں میں انتہائی خطرناک ریلوے حادثہ پیش آیا  جس میں 350 افراد جاں بحق اور 700 زخمی ہوئے۔ 16بوگیوں پر مشتمل 1408نشستوں والی بہاء الدین زکریا ایکسپریس جو مسافروں سے بھری ہوئی تھی، گھوٹکی میں ایک دیہاتی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔۔۔ نومبر 1992ء میں گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم سے 54افراد جاں بحق ہوئے۔

3 مارچ 1997ء کو خانیوال کے قریب ٹرین حادثے میں 14افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوئے۔ 13 جولائی 2005 کو گھوٹکی کے قریب تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جولائی 2013 میں خان پور کے قریب ٹرین رکشے سے ٹکرائی، 14 افراد جان سے گئے۔ 2 جولائی 2015 کو گوجرانوالہ میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا، 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 17 نومبر 2015 بلوچستان میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 20 افراد لقمہ اجل بنے۔

3 نومبر 2016 کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرائیں، نتیجہ بھی خوفناک نکلا، 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ 31 اکتوبر 2019 کو ضلع رحیم یار خان میں مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 74 افراد جان سے گئے۔ 11 جولائی 2019 کو رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس میں 20 مسافر جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے۔

ریلوے میں تیس سال سے ٹرین کی آمدورفت پر نظر رکھنے والے ڈیٹا  آپریٹر قیصر کے مطابق سال 2019 پاکستان ریلوے کی تاریخ کا قیامت خیز بدترین سال تھا،جس میں 100 سے زائد حادثات ہوئے۔

اعداد وشمار کے مطابق پاکستان ریلوے میں یومیہ 92000لوگ سفر کرتے ہیں صوبہ سندھ میں یومیہ  32000 لوگ کراچی سمیت اندرون سندھ کے لئے سفر کرتے ہیں،اعدادوشمار کے مطابق 2013 سے ستمبر 2023 تک 284 حادثات میں672 افراد لقمہ اجل بنے اور 355 لوگ شدید متاثر ہوئے۔

سال 2019 میں سانحہ تیزگام میں لقمہ اجل بننے والے تین افراد کی لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کے بعد انکےورثا کے حوالے کی گئی تھیں۔۔۔ انہی میں سے ایک مہران ٹاؤن کے رہائشی ممتاز حسین تھے۔۔ جلتی بوگیوں اور اسپتال کے چکر لگانے والے بوڑھے باپ اور بھائی اداروں سے آج بھی نالاں ہیں۔۔

ممتاز کی معصوم بیٹی ہانیہ کہتی ہے چار سال گزر گئے ہمیں کسی نے مڑ کر نہیں دیکھا  ہم سے باپ کی شفقت چھین لی گئی۔۔ہم سے پوچھیں ہم روز زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

پاکستان ریلوے کراچی کے ڈویژنل سپرنٹنٹنڈنٹ ناصر خلیلی کے مطابق کراچی بڑے حادثوں سے محفوظ ہے البتہ سندھ میں ہونے والے متعدد حادثات میں ٹیکنیکل اور میکینیکل فالٹس ،نا اہل لوگ اور فرسودہ نظام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ پاکستان میں 2013 سے 2023 کےدوران 284 حادثات ہوئے،تمام حادثات کی انکوائری مکمل کرکےاسکی رپورٹس وزارت محکمہ ریلوے کو ارسال کی جاچکی ہیں ۔ آخری دو حادثات میں متاثرین کو زرتلافی کی ادائیگی زیر التوا ہے۔ البتہ باقی تمام حادثات میں لقمہ اجل بننے والے اورزخمیوں کے ورثا کو معاوضہ دے دیا گیا ہے

بھارتی تنظیم انڈینریلوے فن کلب کے مطابق پاکستان کی پہلی ریلوے، کراچی شہر اور کوٹری کے درمیان، 1861 میں کھولی گئی تھی۔ آزادی کے وقت، موجودہ نیٹ ورک کا بیشتر حصہ تعمیر ہو چکا تھا۔ پاکستان ریلوے کا نیٹ ورک 7,791 روٹ کلومیٹر پر مشتمل ہے۔قیام پاکستان سے آج تک سندھ میں وسیع اور ضروری پیمانے پر کوئی کام نہیں ہوا جبکہ ۔متعدد ریلوے پلوں کی مدت میعاد پوری ہوچکی ہے۔اندرون سندھ میں زیادہ تر پھاٹک اور پھاٹک والا نہ ہو نے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور جہاں ٹریک مین موجود ہوں وہاں ریل کی آمدورفت کے اوقات سے وہ مکمل انجان ہوتے ہیں۔

ریسکیو ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان بلال کے مطابق روڈ کے حادثہ سے زیادہ نسبتا ٹرین کے حادثہ میں رسکیو کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روڈ پر آسانی سے رسائی ہو جاتی ہے ٹریفک کا کہیں کہیں مسئلہ آتا ہے لیکن ٹرین کے حاد ثہ سندھ  میں زیادہ تر ایسی جگہ پیش آئے جہاں روڈ موجود نہیں ہوتا بعض دفعہ ایمبولینس بھی نہیں جا سکتی ہیں بعض دفعہ پیدل جانا پڑتا ہے، رات میں ہونے والے حادثات میں اندھیرے کی وجہ سے  دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سائکولوجسٹ حرا محمود کے مطابق حادثات کے وقت علاج معالجہ میں مشکلات ہوتی ہیں کئی بار لواحقین اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے فوری طبی امداد دینا بھی مشکل ہو جاتا ہے زیادہ تر ڈیڈ باڈیز اور زخمی حالت میں لائے لوگوں کے ساتھ آنے والے  ہیجانی کیفیت میں خود ذہنی دباو کا شکار ہو جاتے ہیں جس میں متعدد جان لیوا اور خطرناک بیماریاں جیسے برین ہیمبرج،ہارٹ اٹیک،فالج وغیرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر عنبرین نے بتایا کہ حادثات مختلف اقسام کے ہوتے ہیں اس طرح ان کے اثرات اور علاج کا طریقہ کار بھی مختلف ہوتا ہے جن کے حوالے سے نصاب میں موضوعات موجود ہیں  بعض دفعہ حادثات لوگوں پر انمٹ نقوش ثبت کر چکا ہوتے ہیں جسمانی زہنی صحت پر قابو نہیں رہتا۔ جو جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے ایسے میں لوگوں کی کونسلنگ کرنی چائیے

نیشنل اسسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق 2018 کے اسٹریٹجک پلان کی  منظوری کے ساتھ بڑے ٹریکس کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ پاک چین دو طرفہ تجارتی تعلقات سی پیک کے سب سے بڑے اسٹریٹجک منصوبہ ایم ایل ون  2030 میں مکمل ہوگا۔جس پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور اور ٹیکسلا سے حویلیاں تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کواپ گریڈ اور ڈبل کیاجائےگا جب کہ نئے اور بہتر ٹریکس سے مسافر ٹرینوں کی رفتار 110 سے بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائےگی۔ ہر روز ٹرینوں کی آمدورفت کی تعداد 34 سے بڑھ کر 171 ہوجائے گی۔ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔۔

جاوید احمد ،ہانیہ، نعمان اور کاءنات  کی طرح ہزاروں ایسے متاثرین ہیں جن کے پیارے کھو چکے ہیں۔ وہ آج بھی ان حادثوں کو یاد کرتے ہیں تو ان کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔۔ ستم ظریفی کہ حکام کی جانب سے بھی ان کی کوئی اشک شوئی نہیں کی گئی۔۔

Advertisement
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

  • 17 گھنٹے قبل
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 18 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

  • 17 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا

  • 13 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل

  • 12 گھنٹے قبل
سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • 16 گھنٹے قبل
شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ،  2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ،  2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی

  • 15 گھنٹے قبل
احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

  • 14 گھنٹے قبل
شہباز شریف سے یو اے ای  صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 13 گھنٹے قبل
محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس  سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری

  • 19 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement