جرمنی کے متعدد شہروں میں اسرائیلی پرچم نذر آتش ، دیواروں پر یہود مخالف نعرے تحریر
جرمنی کے متعدد شہروں میں اسرائیلی پرچم گرائے گئے اور ان کو نذر آتش کر دیاگیا


برلن: جرمن حکومت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد ملک کے متعدد شہروں میں لوگوں نے اسرائیلی پرچم نذر آتش اور دیواروں پر یہود مخالف نعرے تحریر کر دیئے۔
مقامی میڈیا نے پولیس اور حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جرمنی کے متعدد شہروں میں اسرائیلی پرچم گرائے گئے اور ان کو نذر آتش کر دیاگیا۔
جرمن ٹی وی چینل کے مطابق صرف نارتھ رائن۔ویسٹ فیلیا اور بیڈن۔ورٹمبرگ ریاستوں کے12 شہروں میں اسرائیلی پرچم پر حملوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ پیر کی رات آچن کے سٹی ہال کے باہر کھمبے پر لہرائے گئے اسرائیلی پرچم کواتار کر نذر آتش کر دیا گیا ، ایک اور شہر وِٹن میں اسرائیلی پرچم کو اتارے جانے کے بعد لگایا گیا تواسے دوبار اتار دیا گیا ، بیڈ سیکنگن میں ایک پروٹسٹنٹ چرچ کے باہر لہرائے گئے اسرائیلی پر چم پر انڈے برسائے گئے۔
پیرنا (سیکسنی) شہر میں جھنڈا پھاڑنے کی کوشش کو پولیس افسران نے ناکام بنادیا۔ مینز (رائن لینڈ۔پلیٹینیٹ)، ایرفرٹ (تھورنگیا)، سٹرالسنڈ (میکلنبرگ۔ویسٹرن پومیرانیا) اور اسٹیڈ (لوئر سیکسنی) سمیت دیگر مقامات پر اسرائیلی پرچم اتارے اور پھاڑ دیئے گئے۔سٹیڈ کے میئر سوینکے ہارٹلف نے بیان میں شہر کے سٹی ہال پراسرائیلی پر چم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 6 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 3 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 3 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 9 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 6 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 3 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago



