اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے


برسلز: بیلجیئم کے ٹینس کھلاڑی ڈیوڈ گوفن اور فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ہیوگو گیسٹن یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ڈیوڈ گوفن نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں حریف فرانسیسی کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو شکست دے کر جبکہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ہیوگو گیسٹن نے پہلے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ڈیوڈ گوفن نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ہیوگو گیسٹن نے پہلے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(7-9) اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 6 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 8 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 گھنٹے قبل






