یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے


لندن: انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر ٹوٹنہام ہاٹ پور پہلے اور آرسنل دوسرے نمبر موجود ہے۔
دونوں ٹیموں کے 20،20 پوائنٹس ہیں اور بالترتیب ٹوٹنہام ہاٹ پور پہلے اور آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم تیسرے نمبر پرہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔
اب تک کھیلے گئے لیگ میں تمام 20 ٹیمیں 8،8 میچز کھیل چکی ہیں۔ٹوٹنہام ہاٹ پور ، آرسنل اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں 6،6 میچز جیت چکی ہیں اور بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔لیور پول کی ٹیم پانچ میچز جیت چکی ہے اور وہ 17 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
آسٹن ولا اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں 16،16 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ ہیم کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔نیوکیسل کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے،اسی طرح کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 12،12 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ \932
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 4 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 37 منٹ قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 41 منٹ قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 7 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 43 منٹ قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 4 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل






