فلپ سالٹ 40، وکٹ کیپر کپتان جوز بٹلر 39 اور لیام لیونگسٹون 27 رنز بناکر نمایاں رہے


بارباڈوس: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے 172رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میزبان ٹیم کے آندرے رسل کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز سکور کئے اور بائولنگ کے شعبے میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین کپتان رومین پائول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
برطانوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 171 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا، فلپ سالٹ 40، وکٹ کیپر کپتان جوز بٹلر 39 اور لیام لیونگسٹون 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے تین، تین ، روماریو شیفرڈ نے دو جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا

سونے کی اونچی اڑان ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 16 گھنٹے قبل

لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
- 12 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،ٹرین حملےپر تعزیت کا اظہار کیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار’’ہولی‘‘ دھوم دھام سے منا رہا ہے
- 16 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 12 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل