مرتضی سولنگی نے کہاکہ بین الاقوامی کمپنیاں نچلے مدار میں مواصلاتی سیاروں کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کریںگی


نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان کی پہلی قومی خلا ئی پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے تحت بین الاقوامی کمپنیوں کو صارفین کومواصلات کی خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد میں اطلاعات ونشریات کے نگران وزیر مرتضی سولنگی نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں کو صارفین کو مواصلات کی خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہو گی ، مرتضی سولنگی نے کہاکہ بین الاقوامی کمپنیاں نچلے مدار میں مواصلاتی سیاروں کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کریںگی ۔
انہوں نے کہاکہ اس پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری راغب ہوگی بلکہ ان خدمات پر خرچ ہونے والا غیرملکی زرمبادلہ بھی محفوظ ہوگا ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پالیسی سے پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق خلا کے ریگولیٹری نظام کے قیام میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سپارکو میں تحقیق وترقی کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں ، مرتضیٰ سولنگی نے ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو موخر کردیا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے قیمتیں مقرر کرنے اور ضابطے کے پورے نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ اس مسئلے کا جامع اور پائیدار حل نکالا جاسکے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے ان افغان شہریوں کیلئے پروسیسنگ فیس آٹھ سو ڈالر سے کم کرکے چار سوڈالر کردی ہے جو کسی تیسرے ملک جارہے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل




