سعودی عرب 2019 میں سیاحت کی قومی حکمت عملی متعارف کراچکا ہے جس کے تحت سیاحت سے قومی پیداوار میں تین سے دس فیصد تک اضافہ ہو گا، سعودی وزیر سیاحت


سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کے دوران سعودی عرب روزگار کے ڈھائی لاکھ مواقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے لیبر مارکیٹ کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایکسپو 2030 کے موقع پرایک ہزار ہوٹل کمرے فراہم کرے گا۔ سعودی عرب 2019 میں سیاحت کی قومی حکمت عملی متعارف کراچکا ہے جس کے تحت سیاحت سے قومی پیداوار میں تین سے دس فیصد تک اضافہ ہو گا۔
وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ 2030 تک دس لاکھ اضافی اسامیاں پیدا کرنا ہوں گی۔2030 تک عالمی آبادی 8.5 ارب تک پہنچ جائے گی۔ بیشتر خدمات کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے جس میں لیبر مارکیٹ بھی شامل ہے۔ سیاحت کا شعبہ بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کا10فیصد ہے۔ اس مارکیٹ سے 2019 میں 330 ملین افراد کو روزگار مل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران ہوٹلز اور فضائی کمپنیاں شدید متاثر ہوئیں اور اس شعبے کے 60 ملین افراد روزگار سے محروم ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارے سیاحت اور سیاحتی کونسل کے مطابق کورونا وائرس سے پہلے کا دور واپس آگیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا عالمی شعبہ لیبر مارکیٹ کے دس فیصد افراد کو ملازمت فراہم کر رہا ہےاور مستقبل میں اس کے بڑھنے کے امکانات روشن ہیں۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل




