Advertisement
پاکستان

تحریک طالبان پاکستان سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ،دفتر خارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ نے  اسرائیلی مظالم اور لبنان اورشام پر حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے ان ملکوں کی ریاستی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 15th 2023, 12:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک طالبان پاکستان سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ،دفتر خارجہ

پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی اطلاعات اور افواہوں کو مسترد کردیا ہے،  دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے  اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کےساتھ مذاکرات بالکل نہیں ہورہے، ترجمان نےکہاکہ ہم نے عبوری افغان حکومت کا بیان دیکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منگل کو ہونے والی دہشت گرد حملے کی تحقیقات کرے گی۔

ترجما ن نے بھارتی سپریم کورٹ کے بھارت کے 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کی  توثیق کے حوالے سے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کو بین الاقوامی طور پر متنازعہ قرار دیے گئے جموں و کشمیر کے حوالے سے فیصلے کا کوئی قانونی جواز حاصل نہیں ہے۔

 انہوں نےکہاکہ پاکستان جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل کےلئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کےلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کا خیر مقدم کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے جاری اسرائیلی مظالم پر بین الاقوامی رائے عامہ اور عوام کے بڑھتے ہوئے غصے کی عکاسی ہوتی ہے جن کے باعث اٹھار  ہ ہزار سے زائد فلسطینوں  کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

 عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کےخلاف جاری انسانیت سوز مظالم کا خاتمہ کرے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے  اسرائیلی مظالم اور لبنان اورشام پر حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے ان ملکوں کی ریاستی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

Advertisement
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک گھنٹہ قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک منٹ قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement