Advertisement
پاکستان

اسرائیل کی جانب سے معصوم بچوں پر وحشیانہ تشددکیا جا رہا ہے ،عالمی ادارے نوٹس لیں ، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 15th 2023, 2:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کی جانب سے معصوم بچوں پر وحشیانہ تشددکیا جا رہا ہے ،عالمی ادارے نوٹس لیں ، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے معصوم بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں، مغربی مفادات کو انسانی حقوق پر ترجیح نہیں دی جا سکتی، سعودی عرب مصنوعی ذہانت پر بھاری رقم خرچ کر رہا ہے، سوشل میڈیا کی طاقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، سوشل میڈیا کے ذریعے طرح طرح کی جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ٹیکنالوجی کی وجہ سے معاشرے کے امیر اور غریب طبقے کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے . 

ڈاکٹر عا رف علوی نے کہا کہ جدید ریاست کے بغیر مسلمان آگے نہیں بڑھ سکتے، علامہ اقبال نے بھی اس بات پر زور دیا تھا کہ مسلمان انگریزی، جدید اور سائنسی علوم بھی حاصل کریں تاکہ وہ برصغیر میں رہنے والی باقی اقوام کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کبھی بھی فرقہ پرستی پر بات نہیں کی بلکہ قائد اعظم نے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی بنیاد رکھ کر ان کی تربیت کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جس طرح سے مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے لیکن افسوس یہ کہ یورپ اور یو این او کی طرف سے اس طرح کی مذمت نہیں کی گئی جو کر نی چاہئے تھی،غزہ میں اخلاقیات کا جنازہ نکالا گیا ہے اور مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے اگر آگے بڑھنا ہے تو قران و سنت اور خلفائے راشدین کے قانون کو نافذ کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ، ہمار ی بقا قران اور سنت پر عمل کرنے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پسے ہوئے طبقے کی مدد کی اور انہوں نے انصاف کو ترجیح دی، انہوں نے مدینہ کی ریاست سے قبل ہی ان تمام چیزوں کو معاشرے میں لاگو کیا تھا۔صدر مملکت نے کہا کہ جس طرح شام کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں وہ بہت دل دہلا دینے والی تھیں اسی طرح سے غزہ میں بچوں کو شہید کیا گیا ہے جسے دیکھ کر دنیا کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کے بنانے میں اہم کردار ادا کیا ان کے لیے یہ گولڈ میڈل کوئی خاص حیثیت نہیں رکھتا لیکن ان شخصیات کا اس میں کردار نا قابل فراموش ہے، نظریہ پاکستان کے آفس میں ان کی تصاویر بھی آویزاں ہیں جو پاکستان کو معرض وجود میں لانے کیلئے اپنی انتھک کوششوں کو بروئے کار لائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو جس طرح سے 1857کی جنگ میں شہید کیا گیا اس کے بعد سرسید احمد خان نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ علم حاصل کریں تاکہ وہ ہر میدان میں آگے بڑھیں اور ایسی قیادت میسر ہو جو اس قابل ہو کہ ان میں کامیاب زندگی بسر کرنے کی تمام خوبیاں موجود ہوں اور وہ علم سے بہرہ ور ہوں۔انہوں نے کہا کہ سر سید علی خان نے کہا تھا کہ ہمیں20سے 25 سال چاہئیں تا کہ مسلمان علم حاصل کر کے سائنس اور جدید علوم کے میدان میں آگے بڑھیں چونکہ اس طرح سے جو مسلمان آگے بڑھ کر قیادت سنبھالیں گے وہ مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کر سکے گی۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement