ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
برینڈن کنگ کو ناقابل شکست 82 رنز سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


گریناڈا: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بناکر انگلینڈ کو 177 کا ہدف دیا جس کو حاصل کرنے میں برطانوی ٹیم ناکام رہی، میزبان ٹیم کے اوپننگ بلے باز برینڈن کنگ کو ناقابل شکست 82 رنز سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز سکور کئے ۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارج، گریناڈا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں برطانوی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناکر مہمان برطانوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا۔ برینڈن کنگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز سکور کئے۔
کپتان رومین پائول 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے عادل رشیداور ٹمل ملز نے دو، دو جبکہ کرس ووکس،ثام کیرن اور ریحان احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 9 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 14 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 10 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago





