سہولیات اورترغیبات کی فراہمی سے ماربل کی صنعت کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے،عاطف اکرام شیخ
انڈسٹری سے بجلی کی مد میں ماہانہ تین کروڑ روپے وصول کیے جاتے ہیں


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان بزنس فورم ( کپیٹل ایریا) عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ سہولیات اورترغیبات کی فراہمی سے ماربل کی صنعت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماربل انڈسٹری سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
خیبرپختونخوا میں ملاگوری ماربل، سب سے بڑی ماربل انڈسٹری ہے، جہاں سنگ مرمر تیارکرنے والے 276 کارخانے قائم ہیں۔ ادھر بالواسطہ اور بلاواسطہ دس ہزار سے زائد مزدور برسرروزگار ہیں۔ ہرکارخانہ ماہانہ اوسطاً35 ہزار سکوئر فٹ سنگ مرمر تیارکرتا ہے۔
یہاں کا ہرکارخانہ حکومتی خزانہ کوماہانہ 75 ہزار معدنی ٹیکس اداکرتا ہے جب کہ انڈسٹری سے بجلی کی مد میں ماہانہ تین کروڑ روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ پی بی ایف کے مطابق ضلع خیبر، مہمند اور باجوڑ کے پہاڑوں میں سات ہزار ملین ٹن ماربل کے ذخائرموجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑوں میں سنگ مرمر روایتی طریقوں یعنی بارودی مواد سے بلاسٹ کرکے نکالاجاتا ہے، جس کے باعث پچاس فی صد ماربل موقع پرضائع ہو جاتا ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 18 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل






