نیشنل ٹی 20 اور ڈومیسٹک لیول پر کارکردگی دکھانے کے باوجود پی ایس ایل 9 میں مجھے منتخب نہیں کیا گیا، احمد شہزاد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کیلئے منتخب نہ کیے جانے پر لیگ سے اپنی راہیں الگ کرلیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں احمد شہزاد نے لکھا کہ نیشنل ٹی 20 اور ڈومیسٹک لیول پر کارکردگی دکھانے کے باوجود پی ایس ایل 9 میں مجھے منتخب نہیں کیا گیا، ایسے سلوک کے بعد دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
احمد شہزاد کے مطابق انہیں ایونٹ میں شامل نہ کرنا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،کیوںکہ پی ایس ایل فرنچائزز نے مجھ سے بری پرفارمنس والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا۔
A heartfelt goodbye! pic.twitter.com/7NdjpCXjeR
— Ahmad Shahzad ?? (@iamAhmadshahzad) December 15, 2023
کرکٹر نے اپنے پرستاروں کو پیغام دیا کہ وہ تمام صورتحال سے پہلے ہی واقف ہیں لیکن جلد ہی انہیں بھی اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔ تاہم پی ایس ایل سے راہیں جدا کرتے ہوئے خود کو باعزت طور پر الگ کررہے ہیں۔
احمد شہزادکا کہنا تھا کہ کبھی بھی پیسے کیلئے نہیں کھیلا۔ میں نے غیر ملکی لیگز سے پیشکش کے باوجود ڈومیسٹک کھیلنے کو ترجیح دی، ملک کیلئے محبت کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔ ہمیشہ گرین شرٹ پہن کر کھیلنے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔
احمد شہزاد نے آئندہ کیلئے پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ، ’ ایمانداری کی یہی قیمت ادا کرنا تھی تو ملک کیلئے تو یہ ایک چھوٹا سا کام ہے۔ پاکستان زندہ باد’۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 19 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 18 گھنٹے قبل





