Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر مقرر کیے جانےکا امکان

اگر عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کو آج یا کل تک الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 15th 2023, 10:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر مقرر کیے جانےکا امکان

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر مقرر کیے جانےکا امکان ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے چیلنج کئے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے اور انہوں نے ججز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات سے پہلے دو سینئر ججز سے بھی ملاقات کی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، جس کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔ اگر عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کو آج یا کل تک الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوگا اور انتخابی شیڈول 54 دن کا ہوتا ہے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 17 دسمبر پہلا دن اور 8 فروری 54واں دن بنتا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات بیوروکریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی کی تھی، جس کے بعد آج لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
Advertisement