بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، لطیف کھوسہ

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں پرامید ہوں نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
آج میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ لطیف کھوسہ pic.twitter.com/5p0YfiouMz
— PTI (@PTIofficial) December 17, 2023
سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ نفرتوں کو دفن کرکے نئے سفر کی دعوت دیتا ہوں۔ میں نے وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے، آئین کے اندر ہر چیز کا حل موجود ہے۔ جب بھی آئین کی خلاف ورزی ہوئی ریاست کو نقصان پہنچا، ہم نے جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست کو نقصان پہنچا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ توقع ہےعدلیہ انصاف کے ترازو کو تھام کر انصاف کرے گی۔پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں، فوج بھی ہماری ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں، آئین میں درج ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام کے ٹیکسز سے ان کو تنخواہیں ملتی ہیں۔
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ججز کے فرائض میں ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں، قانون پر عملداری، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہو جاتا ہے، توقع کرتے ہیں کہ آج عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی، 25 کروڑ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
واضع رہے کہ قانونی اور سیاسی حلقوں میں ایک اہم شخصیت ہیں اور اس وقت ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی اور اس کے امیج کو تقویت ملے گی۔ ان دنوں بہت سے لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی اور ان مشکل وقتوں میں کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل




