پیوٹن نے اتوار کو روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوبائیڈن روس کے بارے میں اپنی "غلط پالیسی" کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں


ماسکو: کریملن کے سربراہ ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین میں جنگ جیتتا ہے تو نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کرے گا، اور مزید کہا کہ روس کو نیٹو کے فوجی اتحاد سے ٹکرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
یوکرین میں جنگ نے 1962 کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے مغرب کے ساتھ ماسکو کے تعلقات میں سب سے گہرے بحران کو جنم دیا ہے اور بائیڈن نے گزشتہ سال خبردار کیا تھا کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست تصادم تیسری جنگ عظیم کو جنم دے گا۔
اس ماہ کے شروع میں ریپبلکنز سے مزید فوجی امداد کو روکنے کی درخواست میں جوبائیڈن نے خبردار کیا کہ اگر پوٹن یوکرین پر جیت گئے تو روسی صدر باز نہیں آئیں گے اور نیٹو کے ملک پر حملہ کریں گے۔
پیوٹن نے اتوار کو روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ جوبائیڈن روس کے بارے میں اپنی "غلط پالیسی" کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ روس کے پاس نیٹو ممالک کے ساتھ لڑنے کی کوئی وجہ کوئی دلچسپی نہیں - کوئی جغرافیائی سیاسی مفاد، نہ اقتصادی، سیاسی اور نہ ہی فوجی معاملات پر کو ئی وجہ ہے ۔
امریکی قیادت میں نیٹو اتحاد کی بنیاد 1949 میں سوویت یونین کے خلاف مغربی سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے رکھی گئی تھی۔ سوویت یونین کے 1991 کے خاتمے کے بعد، اس میں کچھ سابق سوویت اور وارسا معاہدے کے ممالک کو شامل کرنے کے لیے وسعت دی گئی۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago





