Advertisement

بھارت ،ناگپور میں زور دار دھماکے سے 9افراد ہلاک، متعدد زخمی

سالوے نامی پولیس افسر نے مزید بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی علی الصبح سولر انڈسٹریز انڈیا کی ایک فیکٹری میں ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 4:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت ،ناگپور میں زور دار دھماکے سے 9افراد ہلاک، متعدد زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایک مقامی پولیس افسر نے خبر رساں ادارے کو فون پر بتایا کہ اتوار کی صبح ریاست مہاراشٹر کے وسطی ضلع ناگپور میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سالوے نامی پولیس افسر نے مزید بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی علی الصبح سولر انڈسٹریز انڈیا کی ایک فیکٹری میں ہوا۔

سولر انڈسٹریز کی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیکٹری صنعتی اور فوجی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ بھارت کے دفاعی شعبے کے لیے پروپیلنٹ اور وار ہیڈز بھی تیار کرتی ہے۔

یہ فیکٹری صنعتی اور فوجی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاعی شعبے کے لیے پروپیلنٹ اور وار ہیڈز بھی تیار کرتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement