Advertisement
پاکستان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء شاہد خاقان عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ذرائعکے مطا بق شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کےبعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 3:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء شاہد خاقان عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں، اگر ن لیگ نے کسی ورکرکوٹکٹ دی تو حمایت کروں گالیکن اسکا علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کےبعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔

 

Advertisement
Advertisement