Advertisement
تجارت

نگراں کابینہ کے دور حکومت میں پیٹرول کی قیمت میں 64روپے فی لیٹر تک کمی ہوئی

اکتوبر میں ڈیزل کی قیمت 329.18 روپے فی لیٹر تھی جو اب کم ہو کر 276.19 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے جس سے صارفین کو 52.99 روپے فی لٹرکا فائدہ ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 4:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگراں کابینہ کے دور حکومت میں  پیٹرول کی قیمت میں 64روپے فی لیٹر تک کمی ہوئی

نگران حکومت نے گزشتہ تین ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 64.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 52.99 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔

وزارت توانائی و پٹرولیم کی جانب سے سرکاری سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کیے گئے چارٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ڈپو پر پیٹرول کی قیمت 331 روپے38 پیسے فی لیٹر تھی اور اب رواں ماہ میں قیمت کم ہو کر 267 روپے34 پیسے فی لیٹر پر آگئی ہے جس سے صارفین براہ راست مستفید ہو رہے ہیں ۔


اسی طرح اکتوبر میں ڈیزل کی قیمت 329.18 روپے فی لیٹر تھی جو اب کم ہو کر 276.19 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے جس سے صارفین کو 52.99 روپے فی لٹرکا فائدہ ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین پر پڑنے والے مالی اثرات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس کمی کے معیشت کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement