Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثماں ڈار کا خواجہ آصف کو چیلنج

الیکشن کے میدان میں میری ماں کا مقابلہ کرو، میں اپنی ماں کیساتھ کھڑا ہوں، عثمان ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 19th 2023, 10:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثماں ڈار کا خواجہ آصف کو چیلنج

تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار نے کہاہے کہ میں اپنی ماں کیساتھ کھڑا ہوں،دیکھتا ہوں الیکشن میں کون میری ماں کیساتھ ظلم کرتا ہے، میری والدہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

سیالکوٹ میں اپنی والدہ کے ہمراہ عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 9مئی کو میرے گھر پر حملہ ہوا،اس حملے کے پیچھے بھی خواجہ آصف تھا،خواجہ آصف کے ایما پر ڈی پی او حسن نے میرے گھر پر حملہ کیا،کل رات بھی سیالکوٹ کی پولیس  نے خواجہ آصف کے کہنے پر میرے گھر پر حملہ کیا۔ پولیس خواجہ آصف کےکہنے پر ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔

عثمان ڈار نے چیف الیکشن کمشنر  کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ کی عوام آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،ڈی پی او حسن کے ہوتے ہوئے سیالکوٹ میں کوئی فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہو سکتا،8فروری کو خواجہ آصف کو جتوانے کیلئے الیکشن لوٹا جائے گا۔

عثمان ڈار نے کہاکہ میں چیف جسٹس  پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ میری ماں بار بار عدالتوں سے انصاف مانگتی رہی ہے مگر میری ماں کو انصاف نہیں ملا،میں امید کرتا ہوں کہ آپ میری ماں اور میری گھر کی خواتین کو انصاف دلائیں گے۔ میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہوں۔

عثمان ڈار نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف الیکشن کے میدان میں میری ماں کا مقابلہ کرو، میں اپنی ماں کیساتھ کھڑا ہوں اور دیکھتا ہوں الیکشن میں کون میری ماں کیساتھ ظلم کرتا ہے۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
Advertisement