Advertisement

میجر لیگ کے کھلاڑی اوتانی شوہے کے عطیہ کردہ بیس بال دستانوں کی نقاب کشائی

20,000 کے لگ بھگ پرائمری سکولوں کو تقریباً 60,000 دستانے دیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 23rd 2023, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میجر لیگ کے کھلاڑی اوتانی شوہے کے عطیہ کردہ بیس بال دستانوں کی نقاب کشائی

ٹوکیو: میجر لیگ کے کھلاڑی اوتانی شوہے کے پرانے پرائمری سکول کے طلبا کو بیس بال کے چند ایسے دستانے دیکھنے کا موقع ملا جو اس مشہور کھلاڑی نے جاپان کے سکولوں کو عطیہ کیے ہیں۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق گزشتہ ماہ اوتانی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ 20,000 کے لگ بھگ پرائمری سکولوں کو تقریباً 60,000 دستانے دیں گے۔

اوتانی کے دائیں ہاتھ کے دو اور بائیں ہاتھ کا ایک یعنی کُل ملا کر تین، آنےتائی پرائمری سکول کو بھیجے گئے تھے جو شمال مشرقی جاپانی پریفیکچر ایواتے کے اوشُو شہر میں واقع ہے۔ جمعہ کو اسکول کے دوسرے سمسٹر کی اختتامی تقریب کے بعد تقریباً 250 طلبا نے ان پر پہلی نگاہ ڈالی۔

دستانوں کے ساتھ اوتانی کا پیغام بھی تھا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دستانے آئندہ نسل کے لیے خوابوں اور حوصلے کی علامت بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، “آئیے بیس بال کھیلیں”۔سکول پرنسپل نے عطیہ کو کرسمس کا ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوتانی کے کھیل سے بچے توانائی اور امید کی کرنوں سے سرشار ہوں گے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement