Advertisement
تجارت

گورنر اسٹیٹ بینک کی وزیراعظم سے ملاقات ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد: اسٹیٹ بنک کے گورنر رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 21st 2021, 6:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کے گورنر رضا باقر نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گورنراسٹیٹ بنک  نے کہاکہ وزیر اعظم کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے زر مبادلہ ذخائر پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس ستمبر کے مہینے میں اس سکیم کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کے سرمائے کو ملک میں لانے کے لیے مراعات کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہے۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے  بیرون ملک مقیم پاکستانی ، پاکستان کے بینکاری اور ادائیگیوں کے نظام سے مکمل طور پر منسلک ہو جائیں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار مقیم پاکستانی، پاکستان میں یا کسی سفارتخانے اور قونصلیٹ میں موجودگی کی شرط کے بغیر اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے انھیں ملک میں بینکاری خدمات اور پرکشش سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 17 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 18 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 21 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 days ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
Advertisement