Advertisement
پاکستان

وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کااعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اورمزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 21st 2021, 6:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70برس پورے ہونے کے موقع پر ٹیلی فون پر بات چیت  کی،دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ   کیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سال 2021ء پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کا خصوصی موقع ہے۔ ‎اس موقع پر پاک  چین سفارتی،دوطرفہ تعلقات اورویکسین کے تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

  اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک چین تعاون پر روشنی ڈالی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر چین کی تعریف کی ۔  وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ این آئی ایچ میں ویکسین کی تیاری کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کومستحکم کرے گی۔  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی ادارہ صحت میں عالمی وبا کورونا ویکسین کی تیاری میں سہولت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان  نے  چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) سے متعلق کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک پٹی ایک شاہراہ کے اقدام کا اہم منصوبہ ہے جس سے معاشی سرگرمیوں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ دوطرفہ اور علاقائی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے مریخ پر چین کے خلائی جہاز کے کامیابی سے اترنے پر بھی چینی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دسترس کا مظہر ہے۔  دونوں وزرائے اعظم نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا ‏اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 18 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement