Advertisement

ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا، وارنر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 8:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیوڈ وارنر کا  ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلےباز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے پیر کو سڈنی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہو سکتا ہوں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے حال ہی میں بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کی جیت کو اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں، وہ سڈنی میں 3 جنوری کو پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

ڈیوڈ وارنر کے ون ڈے کیریئر پر نظر ڈالیں تو 2009 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے وارنر نے 161 ایک روزہ میچز میں 45.30 کی اوسط سے 6932 رنز بنائے جس میں 22 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

وارنر نے گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آخری بار ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

Advertisement