Advertisement
پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یوکرائن کے وزیراعظم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرائن کے کیبنٹ آف منسٹرز کا دورہ کیااوریوکرائن کے وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم اور سٹریٹجک انڈسٹریز کے وزیر سے الگ الگ ملاقات کیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 21 2021، 10:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

 آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک بامقصد اور طویل مدتی تعلقات کو وسعت دے سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے اس سے قبل یوکرائن کے وزیردفاع سے بھی ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آرمی چیف نے یوکرائن کے ملٹری ٹیسٹ سائٹ کا دورہ کیا،آرمی چیف نے فیلڈٹیسٹ، مختلف ہتھیاروں اوردفاعی آلات کا معائنہ کیا،آرمی چیف نے یوکرائنی فوجی تجربات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاوَن دوطرفہ تعلقات کا اہم جزو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement