Advertisement
پاکستان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے اختیارات محدود

ذکاء اشرف کوئی بھی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے، مرتضی سولنگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 9:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے  اختیارات محدود

نگران وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کر دیا ہے، وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں مرتضی سولنگی نے ایوان کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی 

ان کی تقرری سابق حکومت کے دور میں ہوئی تھی، وہ پہلے بھی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، نگران حکومت نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے اور اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

 
Advertisement