Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے  کم ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 9:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

سونے کی قیمتوں میں آج  مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ ہوئی۔

صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے  کم ہو گئی، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028روپے کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے چاندی کی قیمت 2660 روپے فی تولہ اور 2280.52 روپے فی 10 گرام پر مستحکم ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 58 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

Advertisement