وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر یہ قرارداد سازش ہے تو اسے ناکام بنانے کی ذمہ داری بھی انہی لوگوں پر عائد ہوتی ہے جو شکایت کر رہے ہیں


انتخابات میں تاخیر کرنا نگران حکومت کا اختیار نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت انتخابات کا انعقاد، انتخابات کی تاریخ دینا یا تبدیل کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حاصل ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ انتظامیہ سمیت کسی دوسرے ادارے کو یہ اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کرے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت کا موقف ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں قرارداد کے حوالے سے میرا موقف نگران حکومت کا موقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد میں بیان کردہ مسائل حقیقی ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے مسائل موجود ہیں۔ سلامتی کے معاملات یا سرد موسم حقیقی مسائل ہیں۔ قرارداد پیش کرتے وقت ایوان بالا میں ماحول جذباتی تھا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر یہ قرارداد سازش ہے تو اسے ناکام بنانے کی ذمہ داری بھی انہی لوگوں پر عائد ہوتی ہے جو شکایت کر رہے ہیں۔ ایوان میں حاضری کو یقینی بنانا اور کورم کی نشاندہی کرنا بھی انہی جماعتوں کا کا م ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جس حالت میں ہیں، ان کے لئے ممکن نہیں کہ وہ ٹویٹ یا کوئی آرٹیکل لکھیں۔”دی اکانومسٹ“ کے ساتھ اس معاملہ کو اٹھایا جائے گا۔

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- 2 دن قبل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 3 دن قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 3 دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 2 دن قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 2 دن قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 3 دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- 2 دن قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 3 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 2 دن قبل



