فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال باعث اطمینان ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
چیف جسٹس آف پاکستان کا ای کیمپس تقریب سے خطاب
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی ایک مضبوط بورڈ کے تحت کام کر رہی ہے، بورڈ میں کئی اہم شخصیات شامل ہیں، ملک بھر میں 3200ججز اہم فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، اکیڈمی میں مختلف مراحل کے تحت تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال باعث اطمینان ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ای کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مختلف مراحل کے تحت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ کیسز کی سماعت کی براہ راست نشریات سے دیکھنے والوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے طالبعلم کیسز کی سماعت کی براہ راست نشریات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، کیسز کی سماعت کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسائل کی بچت کو ممکن بنایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو چاہئے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنائے اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے۔ انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ای کیمپس کے قیام کے حوالے سے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔
چیف جسٹس نے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز پر زور دیا کہ ماتحت عدلیہ کی تربیت اور اعلیٰ تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کریں ۔
ملتان ٹیسٹ:بابر اعظم کی ساجد خان کے سر پر طبلہ بجا کر جشن منانے کی ویڈیو وائرل
- an hour ago
گیس پریشر میں کمی ، پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 hours ago
کراچی کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ گئے، شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم
- an hour ago
انسٹا گرام میں اب 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ہوا ممکن
- an hour ago
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی
- 3 hours ago
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا
- 20 minutes ago
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- 4 hours ago
ملک کا وزیراعظم ہو کر ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے، صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری
- 3 minutes ago
پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 hours ago
حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان
- 10 minutes ago
لاہور : ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیےایک اور انقلابی قدم، بائیکرز کیلئے الگ راستہ مختص
- 37 minutes ago
چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
- 3 hours ago