Advertisement
پاکستان

جہانگیر ترین گروپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں :حمزہ شہباز

لاہور : مسلم لیگ ن رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 4:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان میں سیاسی انتشار عروج پر ہے ، آج ہمیں بنیادی فیصلے کرنے ہیں پاکستان کو آگے جانا ہے ،  یا آپس میں لڑ لڑ کر اس قوم کو برباد کرنا ہے ، جس دورائے پر آج پاکستان ہے قومی لائحہ عمل تیار نہیں کیا جائے گا تو آنے والی نسلوں کے سامنے شرمندہ ہوں گے ۔ پاکستان بحثیت قوم چیلنج کا سامنا کر رہا ہے ہمیں قومی مسائل پر یک زبان ہو کر بولنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 سال انتقام کو برداشت کیا اور ذمے دار اپوزیشن کا کردار ادا کیا، پورے ملک میں معاشی مسائل کا سب اندازہ لگاسکتے ہیں ۔ حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ  سیاسی جوڑ توڑ کی باتیں پیچھے رہ گئی ہیں اب ہر شخص اپنے مسائل کا حل چاہتا ہےاورمسائل کا حل آزاد اور منصفانہ الیکشن میں ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں فلسطین کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی، اسرائیلی بمباری سے معصوم فلسطینی بچوں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہوئے۔اسرائیل کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے میں مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بولا گیا، یہ ظلم و ستم کی داستاں ہم نے یکم رمضان اور 27 رمضان کو بھی دیکھی ، عید پر کہا ں لوگ اپنے بچوں کیلئے نئے کپڑے خریدتے ہیں وہاں  فلسطینی ماؤں نے کفن خریدے ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا ہے کہ جب فلسطین کا ذکر آتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کا بھی ذکر آتا ہےاور ہم ان کیساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ اقوام عالم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب بھی فلسطین اور کشمیر میں بربریت ہوگی ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اس معاملے پر جوائنٹ ایکشن فورس بنانے کیلئے ترک صدر طیب اردوان کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں۔

Advertisement
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 21 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 27 minutes ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 20 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
Advertisement