کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج چھٹی کے روز بھی جاری ہے


الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج چھٹی کے روز بھی جاری ہے۔
الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی، سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی۔
وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں اسلم اقبال کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔ اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ اپیلیٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکے خلاف اپیل منظور کی۔
ریٹرنگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کےکاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- ایک دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 4 گھنٹے قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- 8 گھنٹے قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- ایک دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 6 گھنٹے قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- 8 گھنٹے قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- ایک دن قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 4 گھنٹے قبل




