اقوام متحدہ سے بھی قرارداد منظور کروا لیں، الیکشن 8 فروردی کو ہی ہونے ہیں، بلاول بھٹو
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا فیصلہ پتھر پر لکیر ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد اپنی جگہ، آپ اقوام متحدہ سے بھی قرارداد منظور کروا لیں، الیکشن 8 فروردی کو ہی ہونے ہیں کیونکہ یہ چیف جسٹس قانی فائر عیسی کا حکم ہے۔ 3 سے 4 سینیٹرز کی رائے میں زیادہ قانوی اور آئینی وزن ہے یا چیف جسٹس کے فیصلے میں۔
بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم ذوالفقار بھٹو کیس کے ریفرنس کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ آج موقع ہے کہ سپریم کورٹ تاریخ کو درست کرے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے یہ فیصلہ کروایا گیا وہ بار بار دہرایا جا رہا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ چیف جسٹس اس کیس میں ہمارے ساتھ انصاف کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔ امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس اس کیس میں مزید تاخیر نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی پی نے بہت ترقی کی ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کراچی اور بلدیاتی الیکشن دونوں ایک ساتھ جیتے ہیں، ہم ملتان میں جیتے کئی جگہ ن لیگ کو شکست دی، ہم پرامید ہیں کہ کراچی کے عوام اس بار پی پی کو ضرور موقع دیں گے یہ پہلی بار ہوگا کہ کراچی کا بلدیاتی، سندھ کا صوبائی اور پاکستان کا وفاقی نظام پیپلز پارٹی کے پاس ہوگا۔ الیکشن کمیشن میں اثرو رسوخ کے ذریعے پی ٹی آئی کو زبردستی بلا دلوایا گیا تھا کیوں کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔ چاہے اقوام متحدہ سے ہی کیوں قرارداد پاس نہ ہوجائے۔ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہم واحد جماعت ہیں جو منشور سامنے لاتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تلوار کا نشان چھینا گیا اور ہم تیر سے الیکشن لڑے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کےلئے بلے کا نشان ڈالا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ خان صاحب اگر بےگناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر وہ گناہگاہ ہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کسی کے خلاف غلط فیصلہ نہیں چاہتی۔
انہوں نے سوال کیا کہ خان صاحب کی رائے تھی کہ چوروں کو پھانسی دی جائے اور 200 سیاستدانوں کو سزا دیں۔ عمران خان سے پوچھنا چاہئے کہ کیا آج وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں؟

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- a day ago

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
- 9 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- 5 hours ago
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 hours ago
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- a day ago
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- a day ago
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- a day ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی
- 8 hours ago
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- 6 hours ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 2 days ago
