Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ سے بھی قرارداد منظور کروا لیں، الیکشن 8 فروردی کو ہی ہونے ہیں، بلاول بھٹو

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا فیصلہ پتھر پر لکیر ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 8th 2024, 9:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ سے بھی قرارداد منظور کروا لیں، الیکشن 8 فروردی کو ہی ہونے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد اپنی جگہ، آپ اقوام متحدہ سے بھی قرارداد منظور کروا لیں، الیکشن 8 فروردی کو ہی ہونے ہیں کیونکہ یہ چیف جسٹس قانی فائر عیسی کا حکم ہے۔ 3 سے 4 سینیٹرز کی رائے میں زیادہ قانوی اور آئینی وزن ہے یا چیف جسٹس کے فیصلے میں۔

بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم ذوالفقار بھٹو کیس کے ریفرنس کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ آج موقع ہے کہ سپریم کورٹ تاریخ کو درست کرے۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے یہ فیصلہ کروایا گیا وہ بار بار دہرایا جا رہا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ چیف جسٹس اس کیس میں ہمارے ساتھ انصاف کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔ امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس اس کیس میں مزید تاخیر نہیں کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی پی نے بہت ترقی کی ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کراچی اور بلدیاتی الیکشن دونوں ایک ساتھ جیتے ہیں، ہم ملتان میں جیتے کئی جگہ ن لیگ کو شکست دی، ہم پرامید ہیں کہ کراچی کے عوام اس بار پی پی کو ضرور موقع دیں گے یہ پہلی بار ہوگا کہ کراچی کا بلدیاتی، سندھ کا صوبائی اور پاکستان کا وفاقی نظام پیپلز پارٹی کے پاس ہوگا۔ الیکشن کمیشن میں اثرو رسوخ کے ذریعے پی ٹی آئی کو زبردستی بلا دلوایا گیا تھا کیوں کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔ چاہے اقوام متحدہ سے ہی کیوں قرارداد پاس نہ ہوجائے۔ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہم واحد جماعت ہیں جو منشور سامنے لاتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تلوار کا نشان چھینا گیا اور ہم تیر سے الیکشن لڑے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کےلئے بلے کا نشان ڈالا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خان صاحب اگر بےگناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر وہ گناہگاہ ہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کسی کے خلاف غلط فیصلہ نہیں چاہتی۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ خان صاحب کی رائے تھی کہ چوروں کو پھانسی دی جائے اور 200 سیاستدانوں کو سزا دیں۔ عمران خان سے پوچھنا چاہئے کہ کیا آج وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں؟

Advertisement
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

  • 7 گھنٹے قبل
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • ایک دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • ایک دن قبل
پاکستان  میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر،               پھر بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

  • 4 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • ایک دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • ایک دن قبل
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
نئےبیلسٹک میزائل  تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

  • 7 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement