فلسطین سے متعلق دنیا بھر میں عوامی رائے تبدیل ہو رہی ہے جسکی وجہ سوشل میڈیا ہے : عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق دنیا بھر میں عوامی رائے تبدیل ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے اور اس میں سوشل میڈیا کا ایک بنیادی کردار ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے جب اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کرتا تھا تو یورپ میں لوگ کبھی اسرائیل پر تنقید نہیں کرتے تھے بلکہ اسی کو مظلوم سمجھتے تھے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کی اصل وجہ سوشل میڈیا ہے اگر مین اسٹریم میڈیا پر کوئی خبر سینسر بھی ہوجائے تو سوشل میڈیا پر کوئی کسی خبر کو روک نہیں سکتا اس وجہ سے دنیا بھر میں فلسطین سے متعلق عوامی رائے بدل رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی افریقا میں بھی ایسی ہی ایک تبدیلی آئی تھی جہاں دنیا بھر کی طاقتیں ایک نسل پرست حکومت کو سپورٹ کرتی تھیں مگر جب عوامی رائے بدلی تو وہ تمام شہریوں کو یکساں حقوق دینے پر مجبور ہوئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر بھی عوامی رائے تبدیل ہورہی ہے اور ایک دن آئے گا کہ فلسطینوں کو علیحدہ ملک ملے گا اور وہ بھی اسی طرح فلسطین میں رہیں گے جیسے اسرائیلی شہری وہاں رہ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق پاکستانی مؤقف کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بننے سے اب تک ایک ہی مؤقف رہا ہے جو ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ رمضان کی 27 ویں شب مسجد نبوی اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی پر زور دیا تھا کہ اس مسئلے پر آواز اٹھائے اور اس حوالے سے میں نے سعودی فرماں روا سے بھی بات کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد کا پیغام اور طیب اردوان کا فون آیا اور ہم نے فلسطینی صدر محمودعباس کو یقین دلایا کہ تمام مسلم ممالک اور دنیا بھر کے انصاف پسند آپ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے بعد شاہ محمود قریشی کو کہا کہ وہ جنرل اسمبلی اجلاس میں جاکر معاملے کو وہاں اٹھائیں اور انہوں نے جس طریقے سے یہ مسئلہ وہاں اٹھایا وہ لائق تحسین ہے۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 3 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- a day ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago
