فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کردی ہے۔

فیفا کانگریس اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی سے متعلق ووٹنگ کرائی گئی۔ پاکستان کی مخالفت میں 203 ووٹ جبکہ حمایت میں صرف 1 رکن نے ووٹ دیا۔
فیفا حکام کےمطابق فیفا شرائط ماننے تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالہ سے وارننگ دی تھی اور فیفا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چارج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل فیفا نے کہا تھا کہ اسے لاہور میں پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا علم ہوا ہے اور اس دوران سید اشفاق حسین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے دفتروں پر حملہ کرنے کے بعد پی ایف ایف کے عہدیداروں اور ملازمین کو وہاں سے نکالنے کی اطلاع ملی ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم نے کہا تھا کہ فیفا ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کو سراسر ناقابل قبول سمجھتی ہے ۔ ہم تمام متعلقہ فریقوں کو ، خصوصا ان افراد کو جنہوں نے پی ایف ایف کے احاطے میں حملہ کیا تھا یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بیورو کے فیصلے کے ذریعہ قائم کردہ پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی ہی واحد انتظامی تسلیم شدہ باڈی ہے ہے۔
فیفا نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ فیفا نے کہا تھا کہ پی ایف ایف ہیڈکواٹرز میں عملے کو کام کرنے دیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان سال 2014/15 میں مشکل حالات کے باجود عالمی رینکنگ میں 145 نمبر پر تھا جو اب ریکارڈ تنزلی کے بعد 201 نمبر پر آگیا ہے۔
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- a day ago

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 4 minutes ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 hours ago

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- a few seconds ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- a day ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- a day ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- a day ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 hours ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- a day ago









