Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورت کے حکم کے باوجود ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا، درخواست

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 11th 2024, 7:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کی جانب سے  الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بیرسٹر گوہر خان کی چیئرمین شپ بھی بحال ہو گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان دے اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔ الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے سے باخبر ہے، اس کے باوجود سرٹیفکیٹ شائع نہیں کیا۔ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ توہین عدالت کی درخواست میں چیف الیکشن کمینشر، سیکرٹری اور ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 6 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • a day ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • a day ago
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • a day ago
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 6 hours ago
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • an hour ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 7 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 13 minutes ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • an hour ago
Advertisement