بیجنگ : چین کے جنوب مشرقی صوبے یونان اور میانمار کی سرحد کے قریب جنوب مغربی چین میں زلزلے نے تباہی مچادی، 3افرادہلاک جبکہ 27زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مشرقی صوبے میں زلزلے سے 72ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ زلزلے کے بعد 166آفٹر شاکس بھی آئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کی صبح میں ایک دوسرا 7.3 شدت کا زلزلہ بھی آیا ، جو پہلے زلزلے کے شمال میں تقریبا 1،000 کلومیٹر دور تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز شہر کے مشہور سیاحتی مقام ڈالی کے قریب تھا۔حفاظتی اقدامات کے تحت صوبائی حکومت نے 20،000 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ اس علاقے میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد رہائش پذیر ہیں ، جن میں اکثریت دیہی علاقوں کی ہے۔صوبائی حکام متاثرہ علاقوں میں ہنگامی راشن اور خیمے بھیجنے کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس سے قبل جمعہ کے روز ، جنوب مغربی چین کے صوبے یونان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
گزشتہ برس یونان میں 5 شدت کے زلزلے میں چار افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔
چین میں حالیہ برسوں میں بدترین زلزلہ2008 میں صوبہ سیچوان کے پہاڑی مغربی حصے، یونان کے شمال میں آیا تھا ، جس میں قریبا 90،000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 20 منٹ قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 39 منٹ قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 33 منٹ قبل
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 18 منٹ قبل
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل