Advertisement
پاکستان

کشمیر پر ہمارا موقف دو ٹوک ہے ، کوئی سودے بازی نہیں ہو گی: وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے ، کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہے گا تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 23rd 2021, 12:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی  پیشکش کرتےہوئے کہا کہ  پڑوسی کے ساتھ  امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں  ۔ وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کرے گا۔ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے ، کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے اورہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔

وزیرخارجہ نے  کہا کہ یہاں آنے کا مقصد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کیلئے آواز اٹھانا تھا،اللہ کے فضل و کرم سے ہم سیز فائر کے اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال  کے پیش نظر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا،ہم نے مشترکہ طور پر جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ہمیں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کلچرل ڈپلومیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

وزیرخارجہ   شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے، امریکن پاکستانی کمیونٹی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے  ،کرونا وبا کے دوران توقع کے برعکس زرمبادلہ کی شرح میں 47 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا  ۔ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ پاکستانی کمیونٹی کو یہاں سیاسی طور پر بھی متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق بھی دینا چاہتے ہیں ،ان اصلاحات کا مقصد آپ کو مزید بااختیار بنانا ہے۔

 پاکستانی کمیونٹی نے وزیر خارجہ کو نیویارک میں خوش آمدید کہتے ہوئے فلسطین کے مظلوم شہریوں کیلئے بھرپورکوششوں کو سراہا۔ پاکستانی کمیونٹی نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کو امن سفارتی مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں دورہ نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے  امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیاء کمیٹی کی قیادت سے نیویارک میں بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات  کی ۔ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد، سٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں، یہ شراکت داری دونوں ممالک کے دوطرفہ اور علاقائی پہلووں سے مشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث ہوگی، وزیر خارجہ نے علاقائی روابط کے فروغ کے لئے دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی  نے افغانستان کے پرامن، سیاسی تصفیہ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا،  ان کاکہنا تھا کہ افغانستان میں امن، تمام افغان فریقین اور کلیدی عالمی سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اراکین کانگریس ایمی بیرا اور سٹیون شابٹ نے حالات سے آگاہی دینے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔ کانگریس اراکین نے علاقائی امن اور سلامتی کے لئے پاکستان کی گراں قدر کاوشوں کوسراہا  ، اراکین کانگریس نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کی بھی تعریف کی ۔

Advertisement
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 7 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 10 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 10 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 5 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 4 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • a day ago
Advertisement