Advertisement
پاکستان

 بلاول بھٹو زرداری کی سابق گورنر چوہدری سرور سے ملاقات

بلاول بھٹو کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے این اے 127 میں تعاون کے لئے کہا تھا بلاول بھٹو کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 5:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بلاول بھٹو زرداری کی  سابق گورنر چوہدری سرور سے ملاقات

 بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ق کے رہنمااور سابق گورنر چوہدری سرور سے ملاقات میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے اورچوہدری سرور نے این اے 127 میں بلاول بھٹو کو اپنی حمایت کا یقین دلادیا ہے۔

بلاول بھٹو کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے این اے 127 میں تعاون کے لئے کہا تھا بلاول بھٹو کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

مسلم لیگ کے رہنما چوہدری سرور نے ایکس ( ٹویٹر) پر ایک پیغام میں بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میرے بھائی چوہدری رمضان کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے لیے آئے،اس دوران موجودہ سیاسی منظر نامے کے بارے میں ہمارے درمیان نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ 

Advertisement
Advertisement