Advertisement
تجارت

انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں گراوٹ

انٹربینک میں ڈالر281روپے سے نیچے آگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں گراوٹ

آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹربینک میں آج کاروباری روزکے آخری روز ڈالرکی قدرمیں36 پیسے کی کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچےآگیا، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آئی ایم ایف نےپاکستان کو 70 کروڑڈالرکی قسطدینےکا ا علان کردیا ہے،وزارت خزانہ کے اعلامیہ کےمطابق 3 ارب ڈالر کےاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظورکیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی۔

Advertisement
Advertisement