Advertisement
پاکستان

معروف مصنف عارف انیس کی نئی کتاب ’’ جیو جانی ‘‘ کی شاندار تقریب رونمائی

’’ جیو جانی ‘‘ عارف انیس کی ایک اور شاہکار تصنیف ہے، جس میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے بحث کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 7th 2024, 1:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف مصنف عارف انیس کی نئی کتاب ’’ جیو جانی ‘‘ کی شاندار تقریب رونمائی

معروف مصنف اور عالمی شہرت یافتہ لیڈرشپ ایکسپرٹ عارف انیس کی نئی کتاب ’’ جیو جانی ‘‘ کی شاندار تقریب رونمائی فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔

اس اہم موقع پر اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، فرخ سہیل گوئندی، عامر خاکوانی، نواز کھرل، ڈاکٹر حسن خلیل، قیصر عباس، سلیم رانجھا نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ تقریب کی صدارت مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے چیئرمین اور سابق فیڈرل سیکرٹری خالد محمود نے کی۔

’’ جیو جانی ‘‘ عارف انیس کی ایک اور شاہکار تصنیف ہے، جس میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے بحث کی گئی ہے۔

اس کتاب میں مصنف نے اپنے وسیع تجربات اور مشاہدات کو بانٹتے ہوئے قارئین کو زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک نئے نقطہ نظر سے آشنا کرایا ہے۔

تقریب کے دوران  مختلف مہمانوں نے عارف انیس کی تصنیفات اور ان کے فکری سفر کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ ’’ جیو جانی ‘‘ نہ صرف ایک کتاب ہے بلکہ ایک سفر ہے جو قاری کو زندگی کے اصل معنوں سے روشناس کراتا ہے۔

عارف انیس نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ جیو جانی ‘‘ کا مقصد لوگوں کو مثبت سوچ اور خود اعتمادی سے زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

Advertisement
ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 10 گھنٹے قبل
دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی  اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید

  • 6 گھنٹے قبل
یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے  ، ہنا آئنبنڈر

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر

  • 11 گھنٹے قبل
لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع

  • 8 گھنٹے قبل
قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا

  • 8 گھنٹے قبل
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا

  • 5 گھنٹے قبل
گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر

  • 10 گھنٹے قبل
بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید

  • 10 گھنٹے قبل
امریکا  ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی

  • 7 گھنٹے قبل
شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز

  • 5 گھنٹے قبل
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی  حملے کی مذمت،  معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز

عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement