Advertisement

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 5 بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید

المغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پررات کے وقت اسرائیلی حملے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 9th 2024, 3:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 5 بچوں سمیت  14 فلسطینی شہید

آج غزہ میں رفاہ شہرمیں اسرائیل کی اندھا دھند وحشیانہ بمباری سے پانچ بچوں سمیت چودہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں  ۔رفاہ میں اس وقت بارہ لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے ۔

اس سے پہلے المغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پررات کے وقت اسرائیلی حملے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے ۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے اپنی فوج کو جنوبی غزہ میں داخل ہونے کیلئے تیار رہنے کے حکم کے بعد زمینی حملے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر رفاہ میں خوف وہراس میں اضافہ ہورہا ہے

Advertisement
Advertisement