Advertisement
پاکستان

شہباز شریف کا حکومت سازی کے لیے دو مرتبہ رابطہ

 صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو وفاق میں حکومت سازی کی کوششوں پر اعتماد میں لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 12th 2024, 5:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف کا حکومت سازی  کے لیے دو مرتبہ رابطہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا رابطہ کیا۔

 صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو وفاق میں حکومت سازی کی کوششوں پر اعتماد میں لیا جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔


پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے الیکشن نتائج پر اپنے تحفظات سے شہباز شریف کو آگاہ کیا اور بتایا کہ جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا و ناظمین کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

Advertisement