دونوں جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج میں پارٹی پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کےدرمیان حکومت سازی کےلیےباضابطہ رابطہ ہوگیا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں صدر ن لیگ شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی، جس میں پی پی نے مسلم لیگ سے تعاون کا اعلان کردیا ہے جب کہ وزارت عظمیٰ اور صدارت پر بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے دوسری بار رابطہ کرکے انھیں مرکز میں حکومت سازی سے متعلق اعتماد میں لیا ہے۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کل بروز پیر اسلام آباد میں ہوگا۔
دونوں جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج میں پارٹی پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ علامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق قائدین کی ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
شہباز شریف کی قیادت میں لیگی وفد بلاول ہاؤس لاہور گیا، وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔
پی پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔
دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 6 hours ago

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- an hour ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 6 hours ago
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- a day ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 2 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 7 hours ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 6 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 3 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 6 hours ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 6 hours ago









