Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

خصوصی عدالت نے نئے جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 20th 2024, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

190ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا۔

جج کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔
 

Advertisement