جو ادارہ آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا اس کے سربراہ کو اپنے عہدے پر رہنے کا حق نہیں، بیرسٹر گوہر
کمشنر راولپنڈی اور اس کے بچوں کی زندگی کے تحفظ کا مطالبہ بھی کرتے ہیں تاکہ وہ بلاخوف کسی بھی انکوائری میں شامل ہو سکے،رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جو ادارہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا اس کے سربراہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ اپنے عہدے پر قائم رہے
اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی باقاعدہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے، جو ادارہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا اس کے سربراہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ اپنے عہدے پر قائم رہے، کمشنر راولپنڈی اور اس کے بچوں کی زندگی کے تحفظ کا مطالبہ بھی کرتے ہیں تاکہ وہ بلاخوف کسی بھی انکوائری میں شامل ہو سکے۔
جو ادارہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا آج عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی باقاعدہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔ کمشنر راولپنڈی اور اس کے بچوں کی زندگی کے تحفظ کا مطالبہ بھی کرتے ہیں تاکہ وہ بلاخوف کسی بھی انکوائری میں شامل ہو سکے۔ گوہر خان… pic.twitter.com/s9SDtWf7dS
— PTI (@PTIofficial) February 20, 2024
انہوں نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 سیٹوں پر جیت چکی ہے، ہم مطالبہ کرتے رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج وضح کئےجائیں، ہم نے ہمیشہ الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا جو ذمہ داری نبھانے وہ ناکام رہا - ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن نے لگائے یہ اس کی ذمہ داری تھی کہ درست نتائج مرتب کرے، چیف الیکشن کمیشن چونکہ شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے لہذا پی ٹی آئی مطابہ کرتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے فی الفور استعفیٰ دے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے، ہم نے کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔ صحیح نتائج عوامی مینڈیٹ کے تحت جاری ہونے چاہئیں، کمشنر راولپنڈی نے واضح بتایا کس قسم کی دھاندلی ہوئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کمشنر راولپنڈی اور ان کے خاندان کو پوری سیکورٹی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے تحت نتائج جاری نہ ہوئے تو آئی ایم ایف کا پروگرام متاثر ہوگا۔ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو سپورٹ کیا ہے، وہ مرکز میں ہمارے ساتھ بیٹھیں گے۔ یہ مناسب وقت ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پرسوں الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دیں گے، چیف الیکشن کمشنرشفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام ہوئے ہیں، فارم 45 کے مطابق نتائج دینا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری تھی، چیف الیکشن کمشنرمتنازع ہوچکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 11 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 16 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا
- 2 minutes ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 12 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 11 hours ago

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ملکی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
- 6 minutes ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 9 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 16 hours ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 14 minutes ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 15 hours ago